(ویب ڈیسک ) حکومت نے " میرا گھر میرا آشیانہ" قرض اسکیم متعارف کروا دی۔ گھر، فلیٹ، پلاٹ خریداری اور تعمیر کے لئے قرض مہیا کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی مالیت 20 سے 35 لاکھ روپے ہوگی۔ قرض 20 سال کے لئے اور قرض پر سبسڈی 10 سال کے لئے ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قرض کی فراہمی تمام بینکوں، مائیکرو فنانس اور ایچ بی ایف سی کے ذریعے ہوگی، بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس تین فیصد شرح سود پر کریں گے۔
مرکزی بینک کے مطابق صارف کو 20 لاکھ قرض فراہمی 5 فیصد اور 35 لاکھ قرض 8 فیصد پر فراہم ہوگا، بینک قرض درخواستوں کی کوئی پروسسنگ چارجز نہیں وصول کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ گھر خریدنے والے قرض لینے کے اہل ہوں گے، قرض فراہمی دس فیصد ایکوئیٹی اور 90 فیصد قرض پر فراہم ہوگا۔
