سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے  ڈی آئی خان میں آپریشن کرتے ہوئے13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  سیکیورٹی فورسز  نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈرابن میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  بھارتی پراکسی فتنے الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک دہشتگرد خودکش حملوں، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ خوارج نے دسمبر 2023 میں ڈرابن خودکش حملے میں سہولت کاری کی تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔

Watch Live Public News