این اے 249 میں پیپلز پارٹی نے جلسہ منسوخ کر دیا

این اے 249 میں پیپلز پارٹی نے جلسہ منسوخ کر دیا

کراچی (پبلک نیوز) کورونا واٸرس کی تیسری لہر، 25اپریل پیپلز پارٹی کا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان، این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ پی پی کا بلدیہ میں جلسہ رکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حلقہ 249 میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے شروع کے لیکر رہنما کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کے باعث آج صوبے میں صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی ملک کے دیگر صوبوں میں ہے۔ سندھ حکومت واحد صوبہ ہے جس نے کراچی میں کوویڈ19 کا ایک الگ اسپتال قائم کیا ہے۔ سندھ انفیکٹیئس ڈزیز کی مزید اسپتال دیگر اضلاع میں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا کے مریضوں کے علاج کی خاطر تمام اسپتالوں میں خصوصی وارڈ بنائے ہیں۔ پنجاب کی وزیر صحت حکومت سندھ پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے صوبے میں صحت سہولیات کو بہتر بنائیں۔ سندھ حکومت عالمی وبا کے باعث اپنے بجٹ کا بڑا حصہ کورونا وائرس کے روک تھام اور علاج کے لیے خرچ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کے 10 ملین ڈوزخریدے گی۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں عوام کو کوویڈ19 سے بچانے کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سندھ حکومت کی تجاویز پر عمل کرتی تو صورتحال مزید بہتر ہوتی۔ سندھ کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن اور دیگر ضروری سامان اچھی مقدار میں موجود ہے۔ سندھ حکومت کورونا وائرس کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔