پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز 2 ، 1 سے جیت لی۔

قومی ٹیم نے تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز سکور کیے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 91 رنز سکور کیے جبکہ کپتان بابر اعظم 52 رنز بنا کر نمایاں رہے. ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 141 رنز ہی بنا سکی، اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کے دوران زمبابوے کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ان فارم حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا جبکہ شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

یاد رہے کہ تین میچز کی اس سیریز کے پہلے مقابلے میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ زمبابوے نے سنسنی خٰیز مقابلے کے بعد 19 رنز سے جیت لیا تھا. 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔