آڈیولیکس کی گفتگوانتہائی سنگین ہے ، اعظم نذیرتارڑ

آڈیولیکس کی گفتگوانتہائی سنگین ہے ، اعظم نذیرتارڑ
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اورملک احمدخان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آڈیولیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے ۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں ہوتا لیکن باتیں نکل ہی آتی ہیں ، ماضی میں عدالتیں کوشش کرتی رہی ہیں کہ سیاسی سوالات نہ ہوں ، جب بھی سیاسی معاملات عدالت میں آئے ملک و قوم کونقصان ہوا ہے ،آج کل ٹیکنالوجی اور ہیکنگ کا زمانہ ہے ۔ اعظم نذیرتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے ماحول ایسا کر دیا جائے کہ ادارے آمنے سامنے آجائیں ، کوشش ہورہی ہے حکومتی شخصیات کو کٹہرےمیں کھڑا کیا جائے، ایسی کوششوں کیلئے حوالے دیے جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ کہ جن کی آڈیولیکس ہورہی ہیں وہ سازش کا حصہ ہیں ،آڈیو کے معاملے پر وزیر قانون راستہ اختیار کریں گے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔