مریم نواز پولیس ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد والدین کے پویلین پہنچ گئیں ،مبارکباد دی

مریم نواز پولیس ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد والدین کے پویلین پہنچ گئیں ،مبارکباد دی

(ویب ڈیسک )  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیس ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد   والدین کے پویلین پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خواتین سے مصافحہ کیا۔  تقریب میں موجود لیڈی کانسٹیبل کے دادا نے وزیر اعلی مریم نواز کو سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں۔

دو لیڈی کانسٹیبل کے والد سے وزیر اعلیٰ  نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  "آپ کو ڈبل مبارک "۔وزیر اعلی مریم نواز نے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی  بیٹیاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے درمیان پہنچ گئیں ، بچیوں سے مصافحہ اور تصاویر بھی بنوائیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تھری ناٹ تھری گن  چیک کی اور تھا م کر تصویر بنوائی۔