مریم نواز کی منشیات پر زیروٹالرنس، اسپیشل فورس بنانے کا اعلان

مریم نواز کی منشیات پر زیروٹالرنس، اسپیشل فورس بنانے کا اعلان
کیپشن: Maryam Nawaz announced the creation of zero tolerance, special force on drugs

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات پر زیروٹالرنس ہے۔ روک تھام کیلئے اسپیشل فورس بنائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پولیس، پراسیکیوشن میں بہتری کے لئے  اقدامات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں۔ کچے میں پوری قوت سے گینگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ کچے کے ڈاکوؤں کے لئے کوئی رحم اور نرمی نہیں۔ کچے کے علاقے میں آپریشن کے لئے جدید ترین آلات اور اسلحہ دیں گے۔ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے،کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اہم پوسٹنگ صرف ایماندار اور بہادر پولیس افسروں کو دی جائے گی۔ پولیس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی سیل بنایا جائے۔ پڑھے لکھے نئے نوجوانوں کو انویسٹی گیشن آفیسر لگایا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ منشیات پر زیروٹالرنس ہے، سپیشل فورس بھی بنائیں گے۔ منشیات کے لین دین میں ملوث ہرچھوٹے بڑے شخص پر بلاجھجک ہاتھ ڈالیں۔ بچے کے منشیات کا عادی ہونے پر والدین پر کیا گزرتی ہوگی۔ پنجاب میں سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کے لئے کومبنگ آپریشن جاری رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیمروں سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا دائرہ کار پورے لاہور تک وسیع کیا جائے۔ قوانین کے نفاذ میں کمی نہیں برداشت کی جائے گی۔

Watch Live Public News