مودی حکومت نے غیرقانونی قید کئے گئے 3 پاکستانی جیل سے غائب کروا دیے

مودی حکومت نے غیرقانونی قید کئے گئے 3 پاکستانی جیل سے غائب کروا دیے

ویب ڈیسک:پہلگام میں فالس فلیگ کا ڈرامہ رچانے والی مودی حکومت اپنی قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے، جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار  نے ایک اور بزدلانہ قدم اٹھاتے غیرقانونی طور پر حراست میں رکھے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کروا دیا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق جموں جیل، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے پاکستانیوں کو کسی  بھی مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے، بھارتی فوج اور پولیس  پہلے بھی متعدد بار فیک انکاؤنٹر کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے۔ 

کئی فیک انکاؤنٹرز پہلے بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں،ان معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر  ناکام پہلگام فالس فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے کی یا اس طرح کے کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ 

Watch Live Public News