ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، اداکار یاسر نواز نے بھارتیوں کو خبردار کردیا

ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، اداکار یاسر نواز نے بھارتیوں کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور اداکار یاسر نواز کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ پہلگام میں ہونے والےحملے پر ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں اداکار نے بھارت عوام کو خبردار کرتے اہم مشورہ دیا۔

اداکار یاسر نواز نے اپنی ویڈیو میں کہا  کہ’ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جو چاہیں گے پاکستان کے خلاف بول دینگے، اٹیک کردیں گے اور ہم خاموشی سے دیکھتے رہیں گے، آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں؟؟ تو یہ آپ کی بھول ہے، اگر آپ نیو کلیئر پاور ہیں تو ہم بھی  نیو کلیئر پاور ہیں۔

اداکار یاسر نواز نے بھارتی یویٹوبرز، ویلاگرز اور ویٖڈیوز کو ایڈیٹ کرکے اپلوڈ کرنے والوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہمارے اندر سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر جب ملک کی بات آئے گی وہاں ہم پاکستان آرمی کے ساتھ، نیوی اور ایئر فورس کے ساتھ ہیں، ہم لوگ اپنی فوج کے ساتھ ہیں، آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ جو کہہ رہے ہیں کردیں گے اور ہم خاموش ہوکر دیکھتے رہیں گے؟

یاسر نواز نے بھارتیوں کو مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ آپ لوگوں کو بڑا ملک ہے تو سوچ بھی بڑی رکھیں! دہشتگری ہوئی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیے تھی، پاکستان بہت عرصے سے یہ چیز فیس کررہا ہے ہم نے تو کبھی اشتعال انگیز نعرے بھارت کے خلاف نہیں لگائے، یہ دہشتگروں کی ایک منظم چال ہوتی ہے آپس میں لڑانے کی تو آپ لوگ اس چیز کو سمجھیں!

Watch Live Public News