ویب ڈیسک: وزیراعظم نےاظفر منظورکو چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی تعینات کردیا، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نےچیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، دوسری جانب گریڈ 20 اور21 کی ترقیوں کے لیےمنتظر سیکڑوں افسران کےلیےاچھی خبر بھی آگئی۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اظفر منظور کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی، چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی،تعیناتی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ایکٹ 2021 کے تحت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 20 اور21 کی ترقیوں کے لیےمنتظر سیکڑوں افسران کےلیےاچھی خبر آگئی، افسران کی ترقیوں کے لیےسنٹرل سلیکشن بورڈکی سفارشات وزیراعظم کوارسال کردی گئیں۔
ذرائع اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کےبعد افسران کی گریڈ20 اور21 میں ترقیوں کے نوٹیفکیشنزجاری ہوں گے۔
سی ایس بی کےمنٹس وزیراعظم کے منظوری کے لیےبھجوائےگئے ہیں،سنٹرل سلیکشن بورڈکااجلاس گذشتہ ماہ 11 سے14مارچ کو ہوا تھا.
اجلاس چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹنٹ جنرل (ر)اخترنوازستی کی زیرصدارت ہواتھا, بورڈ نے700سےزائد افسران کوگریڈ20 اور21میں ترقیاں دینےکےکیسزپرغور کیا تھا.