بلند و بالا کرین پر جھولا جھولنے کی ویڈیو نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے

بلند و بالا کرین پر جھولا جھولنے کی ویڈیو نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایسی ایسی ویڈیوز اپلو ڈ کی جارہی ہیں دیکھنے والا ورطہ حیرت میں مبتلا نظر آتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیے۔

تفصیلات کےمطابق وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص امریکا کے شہر آسٹن کے مرکز میں تعمیراتی کرین سے جھول رہا ہے، ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے۔

فاکس 7 آسٹن کی رپورٹ کے مطابق آسٹن پولیس کو کال کی گئی کہ ایک شخص کرین سے لٹکا ہوا ہے جب افسران پہنچے تو انہوں نے ایک شخص کو بظاہر عمارت کے اوپری حصے میں کرین کے کنارے سے نیچے گرتے ہوئے پایا اور احتیاط کے طور پر علاقے کو خالی کرالیا گیا۔

کچھ ہی دیر بعد وہ شخص کرین کی سیڑھی سے نیچے اترا اور اونچی عمارت میں داخل ہوا۔

Someone took this crane in Austin, TX for a swing
byu/Master_Jackfruit3591 innextfuckinglevel

Watch Live Public News