کامیاب سفارتکاری کی بدولت پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند

کامیاب سفارتکاری کی بدولت پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند
کیپشن: کامیاب سفارتکاری کی بدولت پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند

ویب ڈیسک: بہترین حکمتِ عملی اور کامیاب سفارتکاری کی بدولت پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند ہوگیا۔ معرکۂ حق کی عظیم فتح کے بعد سیاسی وعسکری قیادت کی بصیرت اور مؤثر سفارتکاری نے پاکستان کوعالمی سطح پر ممتاز مقام دلایا۔

جنگی میدان میں دشمن کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پراصولی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے پاکستان کو سفارتی سطح پر مضبوط جبکہ بھارت کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا۔

پاکستانی قیادت نے امریکا، چین ، سعودی عرب، ترکیہ ،روس اورایران سمیت مختلف ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا مظہر ہے۔ پاکستان نے مؤثر سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی سے اقوام عالم  میں اپنے اثرورسوخ اور طاقت کا لوہا منوایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کوسراہتے ہوئے انتہائی مضبوط،غیر معمولی اور شاندار قیادت قرار دیا۔ امریکا سمیت دنیا بھرنے انسداد امن دشمنی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں اورانتھک کوششوں کو بھی سراہا۔ عالمی سطح پر امن واستحکام  کیلئے پاکستان کے بطور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کردار کو بھر پور انداز میں سراہا گیا ۔ ایران امریکہ تنازعہ میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار مؤثر اور متوازن سفارت کاری کا واضح عکاس ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق سیاسی وعسکری قیادت کی فعال سفارتکاری اور متوازن خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کوعملی میدان میں عبرتناک شکست دینے کے بعد ڈپلومیسی سے بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔

Watch Live Public News