وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہو ئی۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے پاکستان کی جامع اور مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا، جہاں اعلیٰ حکام نے اُن کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی امن و استحکام اور خطے میں جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Watch Live Public News