وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کر دی

وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کر دی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے لئے بڑا فیصلہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے کیا وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپریل 2022 میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کھلاڑیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنی بیروزگاری اور مسائل کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا ، ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے لئے فنڈنگ روک دی تھی، عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ختم ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔