ملک بھر میں آج سےطوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ملک بھر میں آج سےطوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
کیپشن: ملک بھر میں آج سےطوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: طاقتور مون سون سسٹم آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب پنجاب اور سندھ بھر میں 25 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور بلدیہ عظمیٰ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

Watch Live Public News