پاکستان میں ATMکی بندش،PTAنےبڑابیان دیدیا

پاکستان میں ATMکی بندش،PTAنےبڑابیان دیدیا
کیپشن: پاکستان میں ATMکی بندش,PTAنےبڑابیان دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں سے متعلق وضاحت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

 حکام نے بتایا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو ممکنہ طور پر آئی ٹی اور اے ٹی ایم نیٹ ورکس یا فنانشل سیکٹر کو متاثر کر سکے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ معیاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسز معطل یا بند نہیں کیے گئے۔

Watch Live Public News