پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی

(ویب ڈیسک ) پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے لیزر ریڈیل کیٹگری میں  سلور اور انٹرپرائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سری لنکن نیول اکیڈمی میں منعقدہ سیلنگ کے مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چائنہ اور انڈین نیول اکیڈمیز کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  مقابلے لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹگریز میں منعقد کیے گئے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے لیزر ریڈیل کیٹگری میں  سلور اور انٹرپرائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سری لنکن نیول چیف وائس ایڈمرل پرینتھا پریرا نے فاتح کیڈٹس کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان نیول اکیڈمی کی فاتح ٹیم آفیسر کیڈٹس سید ساخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم پر مشتمل تھی۔ 

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی فاتح کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی پاکستان نیول اکیڈمی کی پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News