عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 4کروڑ79لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 4کروڑ79لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری
کیپشن: عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 4کروڑ79لاکھ ڈالر گرانٹ کی مںظوری

ویب ڈیسک: عالمی بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی برسات کرتے ہوئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی مںظوری دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رقم پنجاب میں تعلیمی شعبے میں بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی۔اعلامیے کے تحت پرائمری کلاسز میں طلباوطالبات کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرانٹ سے سکولوں میں طلبا کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کے تحت 40 لاکھ طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، اس پروگرام کے تحت 80 ہزار نئے طلبا سکول داخل ہو سکیں گے۔

Watch Live Public News