رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے کے کیس میں بڑی پیشرفت

رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے کے کیس میں بڑی پیشرفت
کیپشن: رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے کے کیس میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک: نیشنل کرائم ایجنسی نے معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹِک ٹاک بنانے سے متعلق کیس پر عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست کو حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

حکومتی وکیل نے کہا کہ رجب بٹ کے خلاف مقدمات کے اندراج کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک میں توہین آمیز ریمارکس کیے ہیں۔ رجب بٹ کا عمل توہین آمیز ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیشنل کرائم ایجنسی کو رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Watch Live Public News