لاہور: کم سن بچیوں کو ہراساں کرتے رکشہ ڈرائیور رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور: کم سن بچیوں کو ہراساں کرتے رکشہ ڈرائیور رنگے ہاتھوں گرفتار
کیپشن: لاہور: کم سن بچیوں کو ہراساں کرتے رکشہ ڈرائیور رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں کم سن بچیوں کو ہراساں کرتے رکشہ ڈرائیور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو کے علاقے میں محلے داروں نے کم سن بچیوں سے نازیبا حرکات کرتے رکشہ ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ 

ملزم کی شناخت فرخ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔جس پر الزام ہے کہ وہ روزانہ گلی میں آکر بچیوں کو نازیبا اشارے کرتا۔ آج ملزم نے 8 سالہ بچی کو پکڑ کر رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی۔ جس پر بچیوں نے شور مچادیا۔ 

محلے داروں نے رکشہ ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کے خلاف بچیوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News