عمران خان نے مریم نواز سمیت 8افراد کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

عمران خان نے مریم نواز سمیت 8افراد کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی
کیپشن: عمران خان نے مریم نواز سمیت 8افراد کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمے کی درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل تابش فاروق نے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کو درخواست دے دی۔درخواست کورئیر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی گئی ہے۔وکیل تابش فاروق نے وزیراعلی سمیت آٹھ ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی۔درخواست میں اے ایس پی زینب ایس ایچ او اعزاز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔


سی پی او کو دی گئی درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمے کے لیے نام شامل ہیں۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہ ملنے کا نقطہ اٹھایا گیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانی پی ٹی آئی کو وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل میں قیدی کے حقوق تک نہیں دیے جا رہے۔ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں روشنی تک نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات تک کی اجازت نہیں۔پانی پی ٹی آئی کو اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔ پانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ تمام اقدامات مریم نواز کی ایماء پر کیے جا رہے ہیں۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتی ہے جبکہ مریم نواز ماضی میں دھمکیاں دے چکی ہیں۔ مریم نواز نے دھمکیاں دیں کہ بانی ایک فتنہ ہیں جسے ختم کیا جا رہا ہے۔ اے ایس پی زینب ایس ایچ او اعزاز سمیت چوکی انچارج باہم مشورے سے اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہیں۔پانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات اور بہنوں سے نہ ملنے پر ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مریم نواز سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Watch Live Public News