ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل کی جارہی ہیں جو عوام کی توجہ کو مرکز بن جاتی ہیں، خصوصاً بھارت میں ہونے والی شادیوں کی مضحکہ خیز ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں جن میں کوئی نہ کوئی مزاحیہ واقعہ رونما ہوا ہوتا ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہے کی انوکھی انٹری نے باراتیوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا۔
تھائی لینڈ میں ایک بھارتی دولہا نے اپنی شادی کی تقریب میں ایسی انٹری دی کہ سب کی نظریں اس پر جم گئیں۔
بینکاک کی مصروف سڑکوں پر فلمائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا نے روایتی گھوڑے یا سجی ہوئی کار کے بجائے مکمل اسکیل بیٹ موبائل پر سوار ہو کر بارات میں شرکت کی۔
ویڈیو میں دولہا کو بیٹ مین کی مشہور گاڑی بیٹ موبائل پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ڈھول کی تھاپ کے ساتھ شادی ہال کی طرف رواں دواں ہے۔
یہ انوکھا انداز نہ صرف باراتیوں بلکہ دیکھنے والوں کے لئے بھی یادگار لمحہ بن گیا، دلہے کی انداز میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔