گلگت بلتستان سولرآئزیشن منصوبہ، وزیر توانائی نے عوام کو اچھی خبر سنا دی

گلگت بلتستان سولرآئزیشن منصوبہ، وزیر توانائی نے عوام کو اچھی خبر سنا دی

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان سولرآئزیشن منصوبہ، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے  کے حوالے سے پیشرفت، وفاقی وزیر اویس لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ  ہوئی،   اویس لغاری نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی مکمل فعال ہوچکی ہے۔ 

وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،مانیٹرنگ میکنزم کے تحت منصوبے کی شفافیت یقینی بنائیں گے۔

متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول وقت کی ضرورت ہے، جامع حکمت عملی کے ذریعے  100 میگا واٹ سولرآئزیشن منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ 

وزیر توانائی اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ سولرآئزیشن منصوبہ قومی ترقی کا سنگ میل ہے، اجلاس میں وزارت توانائی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ 

Watch Live Public News