ویب ڈیسک:جہلم سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر گرفتار کیا گیاہے جبکہ محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو بھی تالے لگا کر سیل کر دیا گیا ہے ۔
گرفتاری کے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مرزا کو جہلم کے مشینی محلہ میں قائم اپنی اکیڈمی سے گرفتار کیا گیا۔
چند روز قبل مرزا کے ایک بیان میں، جسے مسیحی برادری سے منسوب کیا گیا، گستاخانہ الفاظ استعمال ہوئے تھے جس پر مختلف حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے ملک بھر میں مسیحی برادری کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔