برائیڈن کارس گرفتاری کے واقعے کے بعد پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

برائیڈن کارس گرفتاری کے واقعے کے بعد پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
کیپشن: برائیڈن کارس گرفتاری کے واقعے کے بعد پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو گرفتاری کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

برائیڈن کارس کی ڈربی کے ایک نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑی لگی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر کو ہفتے کی شب ڈرہم کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کے خلاف کامیابی کے بعد نائٹ کلب کے باہر پولیس اہلکاروں کے گھیرے میں دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ای سی بی نے معاملہ آزاد کرکٹ ریگولیٹر کے سپرد کردیا، جس نے بھی واقعے کی تحقیقات کی تصدیق کردی ہے۔

ای سی بی کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے اور واقعے کے حقائق سامنے آنے تک برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

برائیڈن کارس کی جگہ فاسٹ بولر سونی بیکر کو انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News