کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے سے بنی  سڑکوں کو کھود کرتباہ کردیا،آئی جی آزاد کشمیر

کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے سے بنی  سڑکوں کو کھود کرتباہ کردیا،آئی جی آزاد کشمیر

(ویب ڈیسک ) آئی جی آزادجموں وکشمیر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ   کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث یہاں پر سیاحت اور تعلیم تباہ ہوگئی ہے۔

آئی جی آزادجموں وکشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے سے بنی  سڑکوں کو کھود کرتباہ کیا اوردرختوں کو کاٹ کر ٹمبر مافیا کے حوالے کیا ۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے اپنے کارندے کہتے تھے کہ بازار اور مارکیٹیں بند کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث یہاں پر سیاحت اور تعلیم تباہ ہوگئی ہے ،فورسز کے جوان مظاہرین کے ہاتھوں شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ۔

آئی جی آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ   کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند خواتین  کو ڈھال بناکر چھپ کرفورسز پر فائرنگ  کرتےہیں ،فورسز تو فائرنگ کاردعمل نہیں دے رہی  بلکہ صبروتحمل کامظاہرہ کررہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید اور ممنوعہ ہتھیاروں ایم 4 اور ایم7 سے لیس افراد کون سے پرامن احتجاج کا حصہ ہیں؟ ،لوگوں کا روزگار، بے گناہ افراد کا قتل و اغوا اور فورسز کی پوسٹوں پر گرینیڈ حملے کرنے والے پرامن لوگ ہرگز نہیں ہو سکتے۔

Watch Live Public News