سیما حیدر اپنے ہندوعاشق کا بچہ جنم دینےکےبعدکیابھارت کی شہری بن پائیں گی؟ 

سیما حیدر اپنے ہندوعاشق کا بچہ جنم دینےکےبعدکیابھارت کی شہری بن پائیں گی؟ 
کیپشن: سیما حیدر اپنے ہندوعاشق کا بچہ جنم دینےکےبعدکیابھارت کی شہری بن پائیں گی؟ 

ویب ڈیسک: پاکستان سے فرار ہوکر بھارت پہنچنے والی سیما حیدر اب پانچویں بار ماں بننے والی ہیں اور یہ بچہ ان کے ہندو عاشق سچن مینا سے ہے۔ لیکن ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ کیا سیما حیدر کو اب بھی بھارت کی شہریت مل پائے گی یا نہیں ؟

 یادرہےسیما حیدر کے پہلے پاکستانی شوہر سے چار بچے ہیں۔ اب وہ اپنے عاشق سچن مینا کے بچے کی ماں بننے والی ہے۔ سیما نے سچن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کرکے حمل کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سماجی رابطے کی سائٹ پر  پوچھ رہے ہیں کہ کیا ایسا کرنے سے سیما حیدر کو بھارتی شہریت مل سکتی ہے؟

بھارتی قوانین کے مطابق 26 جنوری 1950 کے بعد بھارت میں پیدا ہونے والا ہر شخص  بھارت کا شہری ہے۔ 1 جولائی 1987 کے بعد پیدا ہونے والا کوئی بھی شخص  بھارت کا شہری سمجھا جائے گا اگر اس کی ماں یا والد اس کی پیدائش کے وقت بھارت کے شہری تھے۔

 یادرہے اگر کوئی شخص 11 سال سے مسلسل بھارت میں رہ رہا ہے، تو وہ شہریت کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ بھارت کے نئے قانون  سی اے اے میں افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے غیر مسلم لوگوں کے لیے اس حد کو کم کرکے پانچ سال کر دیا گیا ہے۔ شہریت کے لیے درخواست وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر جا کر دی جا سکتی ہے۔ آپ Indiancitizenshiponline.nic.in پر جا کر بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

 لیکن ملین ڈالر سوال کہ  کیا سیما حیدر کو  بھارتی شہریت ملے گی؟ اس کا جواب ہے نہیں۔ 

اگر کسی دوسرے ملک کا شہری کسی بھارتی سے شادی کرتا ہے، تو وہ  بھارتی شہریت کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ لیکن سیما حیدر چونکہ غیر قانونی طور پر بھارت  آئی تھیں اور اس وقت ضمانت پر باہر ہیں۔ اس لیے سیما حیدر کو بھارتی شہریت نہیں مل سکتی۔ تاہم اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور کسی بھی بھارتی کے ساتھ شادی کی وجہ سے شہریت دی جاسکتی ہے۔

Watch Live Public News