قلات:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،بھارتی حمایت یافتہ8دہشتگرد جہنم واصل

قلات:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،بھارتی حمایت یافتہ8دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: قلات:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،بھارتی حمایت یافتہ8دہشتگرد جہنم واصل

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کیا۔ جس کے نتیجہ میں بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن گزشتہ روز فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن  کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ 

شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے کو بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ 

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Watch Live Public News