ویب ڈیسک: اسلام آباد میں 26 دسمبر بروز جمعہ کو مقامی تعطیل کا نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام وفاقی دفاتر بند رہیں گے، حکومت نے پہلا وضاحتی نوٹی فکیشن منسوخ کر کے نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئے نوٹی فکیشن کے مطابق اسپتال، بینک، ضروری خدمات کے دفاتر، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے دفاتر کھلے رہیں گے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردن گیس کے دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔
