ویب ڈیسک: مسجد الحرام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مسجد کی بالائی منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی، پیش آنے والے واقعے کی سعودی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق واقعے کے فوراً بعد اسپیشل فورس برائے سکیورٹی مسجد الحرام نے فوری کارروائی کی، چھلانگ لگانے والے شخص کو بچانے کے لئے سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود تھا، چھلانگ والا شخص جیسے ہی کودا تو دونوں زخمی ہوگئے، جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
#لحظة إلقاء شخصٍ نفسه من الأدوار العلوية في #المسجد_الحرام
— PIC | صـور من التـاريخ (@inpic0) December 25, 2025
ما أسفر عن إصابته وإصابة رجل أمن كان يحاول منعه وإنقاذه قبل ارتطامه بالأرض.
رجل الأمن خاطر بنفسه لأداء واجبه الإنساني، في موقفٍ يُجسّد سرعة الاستجابة ومحاولة حماية الأرواح داخل الحرم .
نسأل الله أن يعافيه pic.twitter.com/jInyL52erZ
حکام کا کہناتھا کہ دونوں افراد اس وقت طبی نگرانی میں ہیں، تاحال زخمیوں کی حالت یا شناخت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سعودی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق پیش آنے والے واقعہ کے دوران نماز اور دیگر عبادات معمول کے مطابق جاری رہیں اور زائرین کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
اس واقعہ کے بعد مسجد الحرام میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ زائرین اور نمازیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی رمضان المبارک کے دوران ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک شخص نے بالائی منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی، جسے بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا گیا تھا۔