پی ڈی ایم اور بگڑی ہوئی مریم کے ججز پر حملے شرمناک ہیں،عمران خان

پی ڈی ایم اور بگڑی ہوئی مریم کے ججز پر حملے شرمناک ہیں،عمران خان
لاہور : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مریم کےججز پر حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا یہ سب انتخابات سے بچنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ پی ڈی ایم اوربگڑی ہوئی مریم کےججز پر حملے شرمناک ہیں، ججزپرحملے کا مقصد آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابات سے بھاگنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کور ٹ پرحملہ کرکے فیڈریشن کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، پاکستان میں جنگل کےقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘پی ڈی ایم کی قیادت نے ہمیں چیلنج کیا ہے ، ہمیں چیلنج کیا گیا ہم انتخابات چاہتے ہیں تو کے پی اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کر دیں ، اب جب کہ ان کا مقابلہ ہوا تو وہ انتخابات سے گھبراتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین نے مزید لکھا کہ یہ جانتے ہیں کہ ان کا انتخابات میں خاتمہ ہو ہی جائے گا، اسی لیے یہ سب سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کر رہے ہیں ، یہ سب انتخابات سےبچنے کے لئے آئین کی خلاف ورزی کرنے کے لئے بھی تیار ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔