فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث  پی ایس ایل 9  سے باہر  ہوگئے

فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث  پی ایس ایل 9  سے باہر  ہوگئے

(ویب ڈیسک )   لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ حارث رؤف  انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 9 کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

خیال رہے کہ   حارث رؤف گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ترجمان لاہور قلندرز نے بتایا ہے کہ   حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے  کہا ہے کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے، پی ایس ایل میچز میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فرنچائز کیلئے  یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کا بھی اہم بولر ہے،مستقبل کی کرکٹ کے لیے انہیں ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے، حارث رؤف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Watch Live Public News