پیپلزپارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

پیپلزپارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی  کے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر  کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے۔   پیپلزپارٹی کے ڈپٹی اسپیکرکے امیدوارنویدانتھونی کو 111ووٹ لیکرکامیاب   ہوئے جبکہ  ایم کیوایم کے امیدوار راشدخان کو 36 ووٹ ملے ۔

 اسپیکرسندھ اسمبلی اویس قادرشاہ نے ڈپٹی اسپیکرنویدانتھونی سے حلف لیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے آزاد اورجماعت اسلامی کے ایم پی ایز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔   اسپیکر کے انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے، اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیو ایم کی صوفیہ شاہ کو 36 ووٹ ملے تھے۔