(ویب ڈیسک )پنجاب کی 25 رکنی کابینہ میں کو ن کون شامل ہوگا ، ممکنہ اہم نام سامنے آگئے ہیں۔
پہلے مرحلہ میں 25 رکنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا ناموں پر مشاورت اور غور جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے 22، ق لیگ سے 2 اور آئی پی پی سے 1 وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،فیصل کھوکھر کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے رانا محمد اقبال ، سردارخضر حسین مزاری،منشاء اللہ بٹ، عاشق کرمانی ، نعیم خان بھابھہ،عظمی بخاری بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہو سکتی ہیں۔
سردار شیر علی گورچانی ،احمد خان لغاری،سبطین بخاری،کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی، اختر بوسال، میاں یاور زمان کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ن لیگ کے فدا حسین کالوکا وٹو، تنویر اسلم ملک، ، فرخ علی جاوید، شیخ سلمان نعیم کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ خرم خان ورک ، نواز چوہان ، عمران خالد بٹ کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ ممکنہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونگے جبکہ ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوتے ہی پہلے مرحلہ کی صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گکی۔