ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ  مشق 2024 کی افتتاحی تقریب

ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ  مشق 2024 کی افتتاحی تقریب

(ویب ڈیسک )   پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ  مشق 2024 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر  پبی میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا آغاز کیا۔  مشق کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سیکیورٹی ماحول کے تحت فوج سے فوجی تعاون کو بڑھانا ہے، اس تقریب میں فوجی مبصرین سمیت 20 دوست ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   شرکاء میں پاکستان، بحرین، اردن، قازقستان، مملکت سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں۔ آذربائیجان، بیلاروس، چین، میانمار، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان اور عمان فوجی مبصر کے طور پر مشق کا مشاہدہ کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ ایک مشن کے لیے مخصوص اور ٹاسک پر مبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہےجو پاکستان میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے،  اس مشق میں جسمانی ، ذہنی چستی/مضبوطی اور پیشہ ورانہ فوجی مہارت کا مظاہرہ  کیا گیا ،  تاکہ قریب کے حقیقی ماحول میں چیلنجنگ مشن کے انعقاد کے دوران مختلف حالات میں فوری فیصلہ کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   اس مشق کے اغراض و مقاصد ٹیم اسپرٹ کے ذریعے ثابت قدمی کے گرد گھومتے ہیں، یہ مشق جدید خیالات اور باہمی بہترین طریقوں کے اشتراک کے ذریعے باہمی تعاون کے علاوہ فوجی صفات کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔