روز ویلٹ ہوٹل میں قائم تارکین وطن سنٹر بند، معاہدہ منسوخ

New York City’s Roosevelt Hotel migrant shelter will soon closed deal cancelled
کیپشن: New York City’s Roosevelt Hotel migrant shelter will soon closed deal cancelled
سورس: google

 ویب ڈیسک :220 ملین ڈالر کا معاہدہ منسوخ ۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے  پاکستان کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل میں قائم   تارکین وطن مرکز اور ہیومینٹیرین ایمرجنسی رسپانس اینڈ ریلیف سینٹر کو بند کرنے کا اعلان  کردیا۔

  ایم ایس این کی رپورٹ کے مطابق مئیرایڈمز نے  کہا ہے کہ ایک سال کے اندر  نیویارک میں 53 ہنگامی مقامات کو بند کر دیا ہے  جبکہ خیمے پر مبنی تارکین وطن کی پناہ گاہوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مئیر نیویارک ایرک ایڈمزکے خلاف کرپشن کے تمام کیسز ختم کرنیکا حکم

رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی ملکیتی ہوٹل روزویلٹ کو نیویارک انتظامیہ سے ایک سال قبل  یہ معاہدہ مبینہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے 1.1 بلین ڈالر کے وسیع بیل آؤٹ پیکج کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو اپنے بین الاقوامی قرضوں میں نادہندہ ہونے سے بچنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

 یادرہے ہوٹل روز ویلٹ  2022 سے شہر کی دیکھ بھال میں داخل ہونے والے 232,000 مہاجرین میں سے، 173,000 سے زیادہ اس سائٹ پر رجسٹرڈ تھے۔ لیکن  اب ہفتہ وار رجسٹریشن کم ہو کر تقریباً 350 رہ گئی ہے ۔

ہوٹل بندش کا اعلان نیویارک سٹی کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں ’فیما’ فنڈز میں $80 ملین کا دوبارہ دعویٰ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کا مقصد تارکین وطن کے لیے ہوٹل کے اخراجات کو پورا کرنا تھا۔ مقدمے میں انتظامیہ پر پیشگی اطلاع یا وضاحت کے بغیر’فیما’ فنڈز روکنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ فیمافنڈزمیں 59 ملین ڈالر کی گرانٹ اور شہر کے مہاجرین کے ردعمل کی کوششوں کے لیے 21.5 ملین ڈالر کی اضافی امداد شامل ہے۔

روزویلٹ ہوٹل کے معاہدہ ختم کرنے  کااقدام صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں ان کے  ارب پتی  مشیر محکمہ برائے حکومتی کارکردگی  (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک، اور بھارتی نژاد امریکی وویک رامسوامی جو گورنر اوہایو کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں  کے دباؤ اور تنقید کےبعد اٹھایا گیا ہے۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر  پوسٹ کیا تھا کہ فیما کی ادائیگیاں غیر قانونی ہیں  

ڈی ایچ ایس سکریٹری کرسٹی نوم نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا، "میرے الفاظ کو نشان زد کریں: ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا جو امریکی عوام کے مفاد اور تحفظ کے خلاف ہو۔" 

۔ 

Watch Live Public News