ویب ڈیسک : یوکرین پرروس کے فضائی حملے ، یورپی یونین میں تشویش کی لہر، یورپی ممالک میں ایف سولہ طیاروں کا24 گھنٹے فضائی گشت.
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین بھر میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے Tu-95MS جوہری صلاحیت کے حامل اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو تعینات کردیا ہے۔ جبکہ روسی طیاروں نے متعدد فضائی حملے کئے اور بمباری کی ہے ۔


روسی فضائیہ کےخوفناک لڑاکا طیاروں کے گشت کے بعد کیؤ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے میٹرو زیر زمین پناہ گاہوں میں پناہ لے لی ہے۔
کیف، زیٹومیر اور سومی کے ساتھ ساتھ کیف اور چرکاسی علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ روس کی جانب سے بھی ڈرونز کا استعمال کیا گیا جس میں مبینہ طور پر متعدد افراد زخمی ہوئے۔
دوسری طرف وارسا کی مسلح افواج کے آپریشن کمانڈ ہیڈ کوارٹر نے نیٹو کے جیٹ طیاروں کو پولش فضائی حدود میں گشت کرنے کا حکم دے دیا جسکے بعد یورپی فضائیں امریکی ایف سولہ، انگلش ٹارینڈوز اور فرانسیسی رفال لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے لرز اٹھیں ۔

جبکہ یورپ بھر میں زمینی فضائی دفاعی نظام اور ریڈار نظام کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔
امریکا کے B-52 جیٹ، نے گلوسٹر شائر میں RAF فیئر فورڈ سے نیٹو کی صف اول کی ریاست کے لیے اڑان بھری تھی جس کے ساتھ F35s اور F-A18 لڑاکا طیارے بھی تھے۔


اسٹونین کے دارالحکومت تالن میں نیٹو اور ا سپین کے دفاعی دستوں کے 1,000 سے زیادہ سپاہیوں نے فوجی پریڈ میں حصہ لیا۔