پاکستان بنگلہ دیش تعلقات: جنوبی ایشیا میں گیم چینجر

پاکستان بنگلہ دیش تعلقات: جنوبی ایشیا میں گیم چینجر

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی سفارت کاری نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا ہے اور دوطرفہ تجارت کو 1 بلین ڈالر سے آگے بڑھا دیا ہے۔

15 سال کے بعد، پاکستان نے 26,000 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا، جس کی مزید ترسیل جاری ہے۔ پاکستانی کپاس، چینی اور ٹیکسٹائل کی مانگ بنگلہ دیش میں بڑھ رہی ہے، جبکہ بنگلہ دیشی جوٹ، فارما اور گارمنٹس کی مانگ پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔براہ راست پروازیں اور آن لائن ویزے سے تعلق اور بھی مضبوط ہو رہا ہے۔

نئی بنگلہ دیشی قیادت پاکستان کی طرف جھک رہی ہے۔آرمی چیف  جنرل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی  کے سٹریٹجک وژن سے  ہونے والی یہ تبدیلی نئی اقتصادی راہیں کھو ل رہی ہے اور اس  خطے میں ہندوستان کے اثر کو کم  کر رہی ہے۔

چین کے ساتھ مل کر، یہ سہ فریقی تعاون ہندوستان کے غلبہ کے لیے ایک دھچکا ہے۔ گوادر پورٹ، سی پیک کی توسیع اور دفاعی تعلقات جنوبی ایشیا کی جغرافیائی سیاست کو نئی شکل دے رہے ہیں، پاکستان کے کردار کو مستحکم کر رہے ہیں اور بھارت کے عزائم کا مقابلہ کر رہے ہیں اس طرح بھارتی گھبراہٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News