ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سالانہ صدارتی خطاب کے دوران ایوان میں اس وقت ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب دو ارکانِ کانگریس نے شدید احتجاج کیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیموکریٹ رکن الہان عمر اور رشیدہ طالب نے خطاب کے دوران صدر پر سخت جملے کسے اور نعرے بازی کی۔
احتجاج کے دوران دونوں ارکان نے بلند آواز میں صدر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ امریکی شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔ اس پر صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں کا دفاع کرنے والوں کو اپنے طرزِ عمل پر شرم آنی چاہیے۔
واقعے کے بعد ایوان میں شور شرابا بڑھ گیا جبکہ صدر کی جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ڈیسک بجا کر اور تالیاں بجا کر ان کی حمایت کا اظہار کیا۔