ویب ڈیسک: پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ ملک بھر میں رمضان المبارک جاری ہے اور عوام عید کے چاند کے منتظر ہیں۔ عیدالفطر کی حتمی تاریخ شوال کا چاند نظر آنے سے مشروط ہے، جس کے بعد سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی 19 مارچ 2026 (29 رمضان) کی شام چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کرے گی اور رویت کا اعلان کرے گی۔
ممکنہ تاریخیں اور تعطیلات
اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو عیدالفطر 20 مارچ 2026 (جمعہ) کو ہوگی اور تعطیلات 20 تا 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) متوقع ہیں۔
اگر رمضان 30 دن کا ہوا تو عید 21 مارچ (ہفتہ) کو ہوگی اور تعطیلات 21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) ہوں گی۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ 2026 کے سرکاری تعطیلات کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 21، 22 اور 23 مارچ مقرر کی گئی ہیں، تاہم حتمی فیصلہ چاند کی رویت پر منحصر ہوگا۔