ویب ڈیسک: جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑی رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا 26 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہےہیں۔ اس تقریب کو ’’ویروش (VIROSH) ویڈنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
رشمیکا منڈانا کی دولت اور اثاثے
رشمیکا جنوبی بھارت کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے پشپا: دی رائز اور اینیمل سمیت بڑی فلموں میں اداکاری کی۔ رپورٹس کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 66 کروڑ روپے ہے جبکہ وہ فی فلم اوسطاً 4 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
وہ فلموں کے علاوہ برانڈ انڈورسمنٹ اور اپنے پرفیوم برانڈ سے بھی آمدن حاصل کرتی ہیں۔ ان کے پاس بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ میں جائیدادیں موجود ہیں، جب کہ کورگ کا ولا تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا بتایا جاتا ہے۔ ان کی گاڑیوں میں رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز شامل ہیں۔
وجے دیوراکونڈا کی آمدن اور لائف اسٹائل
وجے دیوراکونڈا کی مجموعی دولت 66 سے 70 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ وہ فی فلم 12 سے 15 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں جبکہ برانڈ انڈورسمنٹ اور سوشل میڈیا سے بھی نمایاں آمدن حاصل کرتے ہیں۔
وہ حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں تقریباً 15 کروڑ روپے مالیت کے بنگلے میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے پاس بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ اور رینج روور جیسی لگژری گاڑیاں موجود ہیں، جبکہ رپورٹس کے مطابق وہ تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت کے نجی طیارے کے بھی مالک ہیں۔
دونوں فنکاروں کی مجموعی دولت 130 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، جس کے باعث یہ جوڑی ٹالی ووڈ کی امیر ترین نوجوان جوڑیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات 24 سے 26 فروری تک ’’دی میمنٹوز‘‘ میں جاری ہیں، جو اراؤلی پہاڑیوں میں واقع ایک نجی مقام ہے۔ تقریب میں تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ فلمی دنیا کی بڑی شخصیات کے بجائے چند قریبی سیاستدان اور ہدایت کار مدعو کیے گئے ہیں۔