(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کئی کھلاڑیوں نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کی بدولت دو درجے ترقی کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بھارت کےایشان کشن تین درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کےڈیوالڈ بریوس10 درجے چھلانگ لگا کر نویں پوزیشن پر آ گئے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک بھی دس درجے ترقی پا کر اٹھارویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ
زمبابوے کے سکندر رضا ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
بولرز رینکنگ
بولرز کی فہرست میں بھارت کے وورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقا کے کاربن بوش نے 21 درجے ترقی کر کے تیسرا نمبر حاصل کر لیا۔
پاکستان کےابرار احمد دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ 23 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔