"جتنے پیسےاٹھا سکتے ہو اٹھالو!" چینی کمپنی نے اربوں روپے میزوں پر سجا کر ملازمین کو چونکا دیا

(ویب ڈیسک) چین کی ایک معروف کمپنی نے اپنے ملازمین کو بونس دینے کے لیے ایسا منفرد طریقہ اپنایا کہ سب حیران رہ گئے۔ 

تصور کریں ایک ہال میں میزوں پر نوٹوں کے ڈھیر لگے ہوں اور اعلان ہو جائے کہ مقررہ وقت میں جتنی رقم اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں — بالکل ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا۔

ہینان کوانگ شان کرین کو لمیٹڈ کمپنی کو حال ہی میں 27 کروڑ یوآن کا منافع ہوا، جس کے بعد کمپنی کے مالک چوئی پی جون نے ملازمین میں 18 کروڑ یوآن (7 ارب پاکستانی روپے سے زائد) تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

سالانہ تقریب کے دوران تقریباً 7 ہزار افراد کے لیے 800 میزیں سجائی گئیں جن پر نقدی کے بنڈل رکھے گئے تھے۔ ملازمین کو اسٹیج پر بلا کر خصوصی انعامات دیے گئے، جبکہ دیگر کو ہدایت دی گئی کہ وہ میزوں سے جتنی رقم مخصوص وقت میں سمیٹ سکتے ہیں، سمیٹ لیں۔

تقریب کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اُس وقت آیا جب مالک نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ واشنگ مشینیں دینے کے بجائے نقد رقم دی جائے کیونکہ سونا مہنگا ہو چکا ہے۔ اس اعلان کے بعد ہر ملازم کو مزید 20 ہزار یوآن دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمپنی 2002 میں قائم ہوئی تھی اور کرینوں سمیت مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے۔ اس کا کاروبار 130 سے زائد ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کمپنی نے فیاضی دکھائی ہو۔ 2024 میں بھی 17 کروڑ یوآن بونس تقسیم کیا گیا تھا، جبکہ مارچ 2025 میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر 2 ہزار خواتین ملازمین میں 16 لاکھ یوآن بانٹے گئے تھے۔

Watch Live Public News