(ویب ڈیسک ) ایران نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں “بڑا جھوٹ” قرار دے دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں امریکی الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں ہونے والے احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی مؤقف بھی حقیقت پر مبنی نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے میزائل یورپی ممالک اور خطے میں قائم امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں، اور تہران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو مستقبل میں امریکا تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔