ویب ڈیسک: ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بسنت تہوار کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی، جس میں اموات کی تعداد پہلے بتائے گئے اعداد و شمار سے زیادہ ظاہر کی گئی ہے۔ تاہم رپورٹ میں ڈور پھرنے سے ہونے والی اموات شامل نہیں ہیں۔
کیس کی سماعت جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر کی۔ رپورٹ کے مطابق بسنت کے دوران مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق ہوئے۔ جن میں 12 افراد چھت سے گر کر جاں بحق ہوئے، 2 افراد درخت سے گرنے کے باعث مرے جبکہ 3 افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
عدالت نے بسنت کے موقع پر ہونے والے سرکاری اخراجات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔