حکومت بانی کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی ، پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کر دی 

حکومت بانی کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی ، پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کر دی 

(ویب ڈیسک ) پارٹی ذرائع کے مطابق  اپوزیشن   کا مطالبہ تھا بانی کو   کم از کم 10  دن شفاء اسپتال میں رکھا جائے، حکومت  مکمل علاج تک بانی کو  شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں  رکھنے پر راضی تھی ۔

پارٹی  ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی شرط  تھی  علاج کی    معلومات ظاہر کی جائیں  گی ، نہ کارکنوں کا بلایا جائے گا،جمعہ  ، ہفتہ کی درمیانی شب بانی کی اسپتال  منتقلی کے  انتظامات ہو چکے تھے، بانی   اور پارٹی قیادت کے لیے  گاڑیاں بھی تیار ہو چکی تھیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی کی   بہنوں سے رابطہ  کر کے   اہل خانہ میں  سے نام    مانگا گیا  ، بہنوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمی کا نام دیا گیا، بہنوں کے ناموں  کو حکومت نے تسلیم نہ کیا جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا۔ حکومت نے ڈاکٹر برکی  کا نام بھی  مسترد کیا جس سے بہنیں قیادت پر برہم ہوئیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہنوں کو بتایا گیا حکومت نے  قاسم زمان کا نام  دیا  ہے، حکومت کی جانب  سے نام دینے پر قاسم زمان  اور بہنوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

پارٹی  ذرائع  کے مطابق نام پر اتفاق نہ ہوا، حکومت نے اتوار کی شب  کہا اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں،پارٹی قیادت نے  پمز کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی ،قیادت نے حلف اٹھایا  ڈاکٹرز سے ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی  جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   علیمہ خان  بیرسٹر  گوہر کے  ڈاکٹروں سے رابطے پر برہم ہوئیں، علیمہ خان گزشتہ منگل کو  پارٹی قیادت کے خلاف  بنی گالہ   میں  پریس کانفرنس کرنا چاہتی تھیں،پارٹی قیادت  ، حکومتی  رابطوں کی    مکمل معلومات نہ ہونے پر   علیمہ خان  خاموش رہیں۔

Watch Live Public News