سکول یا کالج کو بند کرنے کی نہ کوئی ہدایت آئی ہے نہ کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہے، آئی جی پنجاب

سکول یا کالج کو بند کرنے کی نہ کوئی ہدایت آئی ہے نہ کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہے، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے سکول یا کالج کو بند کرنے کی  نہ کوئی ہدایت آئی ہے ،نہ ہدایت دی گئی ہے اور نہ  ہی کوئی سکیورٹی ٹھریٹ ہے۔

آئی جی پنجاب  نے   پنجاب کے لوگوں کے لئے  اہم آڈیو پیغام میں کہا کہ   یہ فیک نیوز ہے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے، شہری اس پر بالکل کان نہ دھریں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  پیغام میں کہا کہ   تمام سکولز اور کالجز کھلے ہیں، پولیس بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،   سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News