پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا
کیپشن: پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے تین ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سیریز کے دو میچز لاہور اور دو میچز کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آٹھ اور دس فروری کو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تیسرا لیگ میچ اور فائنل بالترتیب بارہ اور چودہ فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

سیریز میں پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے۔ نشریاتی معیار  کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے  نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تکمیل کے قریب ہے۔ 

نیشنل بینک اسٹیڈیم  میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تعمیر کیاگیا ہے۔براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔