خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواءبرائے تاوان کیس میں بڑی پیشرفت

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواءبرائے تاوان کیس میں بڑی پیشرفت
کیپشن: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواءبرائے تاوان کیس میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کے مقدمے کے مرکزی ملزم حسن شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

عدالت میں خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News