پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
کیپشن: پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

ایڈووکیٹ سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیم پر فیصلے تک جوڈیشل کمشین کو ججز کی تعیناتی سے روکا جائے اور 26ویں ترمیم کے تحت تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔

Watch Live Public News